ملک میں کسی قسم کے حملے پر فوری طور پر موثر اور ٹھوس جوابی کارروائی کریں گے، خرم دستگیر

منگل 20 مارچ 2018 15:00

ملک میں کسی قسم کے حملے پر فوری طور پر موثر اور ٹھوس جوابی کارروائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2018ء) وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ملک میں کسی قسم کے حملے پر فوری طور پر موثر اور ٹھوس جوابی کارروائی کریں گے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مسلح افواج اور عوام اپنی آزادی اور خود مختاری کے تحفظ کے لئے ہر وقت چوکنا ہے ہم متحد ہو کر اپنی سرزمین کی ہر انچ کا دفاع کریں گے اگر دشمن نے کسی قسم کی جارحیت کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ جواب دینے کی سکت رکھتے ہیں پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔