ملک میں نیب کے 2 قانون،ایک وفاق اور دوسرا سندھ کیلئے ہے، بابر اعوان

منگل 20 مارچ 2018 14:58

ملک میں نیب کے 2 قانون،ایک وفاق اور دوسرا سندھ کیلئے ہے، بابر اعوان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں نیب کے دو قانون ہیں،ایک وفاق دوسراسندھ کیلیے ہے،سندھ اورپنجاب میں نیب کے الگ الگ اصول وضوابط ہیں،کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں لوگوں کو گرفتارکیا جاتا ہے، پنجاب میں سینیٹر مفرورہو گیا،نیب قوانین پرعمل درآمد نہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوسکتی ہے، سندھ اسمبلی نے نیب قانون واپس نہیں لیا،بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور وفاق کے حکمران آئین کونہیں مانتے، نوازشریف کہتے تھے دھاندلی کا فیصلہ سڑکوں پرنہیں عدالت میں ہونا ہے،عدالت نے نواز شریف کو نا اہل کیا تو کہنے لگے عوامی عدالت فیصلہ کریگی،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چاہتی تواپنا چیئرمین سینیٹ بھی منتخب کراسکتی تھی، لیکن ہم نے چیئرمین بلوچستان کااورڈپٹی چیئرمین فاٹا کا بنانے کی تجویز دی۔

متعلقہ عنوان :