امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان یکم اپریل سے دوبارہ مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہوں گی

منگل 20 مارچ 2018 14:58

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2018ء) امریکہ اور جنوبی کوریا یکم اپریل سے دوبارہ فوجی مشقوں کا آغاز کریں گے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی دفاعی ادارے کے مطابق امریکی دفاعی ادارے کے پینٹاگون کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یونائٹڈ نیشن کمانڈ نے پیانگ یانگ سالانہ دفاعی مشقوں کے شیڈول اور خالصتاً دفاعی نوعیت کا اقدام ہونے بارے آگاہ کر دیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان کی ریزولواوئو لاالیگل نامی مشترکہ مشقیں یکم اپریل سے دوبارہ شروع ہوں گی۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ان مشقوں کے آغاز پر اتفاق رائے سیول اور واشنگٹن کے وزرائے دفاع کے درمیان طے پایا ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :