کراچی بندرگاہ پر دو جہازوں کی ٹکر کے بعد آپریشنز معطل

منگل 20 مارچ 2018 14:54

کراچی بندرگاہ پر دو جہازوں کی ٹکر کے بعد آپریشنز معطل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2018ء) بندرگاہ کے قریب دو جہازوں کی ٹکرکے باعث کراچی پورٹ پر واقع ساوتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل پر آپریشن عارضی طور پر معطل ہوگیا ہے۔پورٹ کے قریب دو کارگو شپس آپس میں ٹکر گئے ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک جہاز ٹرمینل موجود تھا جبکہ دوسرا پارکنگ کے لیے آ رہا تھا۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں جہازوں پر موجود کچھ کنٹینرز سمندر میں بھی گر گئے اور ٹرمینل پر آپریشن معطل ہوچکا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارروائی شروع کی جاچکی ہیں اور اور ٹرمینل پر سرگرمیاں جلد سے جلد بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پورٹ پر موجودہ افراد کے مطابق گزشتہ دس سالوں میں جہازوں کے ٹکرانے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ذرائع کے مطابق کنٹینرز نکالنے کے بعد بندرگاہ کے ٹرمینل پر جہازوں کی آمدورفت بحال کی جائے گی۔۔

متعلقہ عنوان :