ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کے لئے الیکشن بھیانک خواب ثابت ہوگا ‘پرویز ملک

زرداری نیازی کٹھ کا مقصدعوام کی خدمت نہیں اقتدار ہے،ہم عوامی حالات میںخوشگوار تبدیلی لا رہے ہیں‘ عمران نذیر

منگل 20 مارچ 2018 14:36

ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کے لئے الیکشن بھیانک خواب ثابت ہوگا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کے لئے الیکشن بھیانک خواب ثابت ہوگا۔ پنجاب سمیت پاکستان بھر میں مسلم لیگ(ن) حکومت بنائیگی، عوام جانتے ہیں کہ کس نے دن رات ان کی خدمت میں صرف کئے اور کون جھوٹ بولتا رہا۔

ہم نے سڑکیں اور میٹروہی نہیں بلکہ صوبہ بھر میں سکول، کالج، ہسپتال بھی بنانے کے ریکارڈ قائم کئے ہیں، زرداری او رنیازی کے اکٹھے ہونے کا مقصدعوام کی خدمت نہیں، اقتدار کی کرسی ہے، عوام کے حالات میں مثبت اور خوشگوار تبدیلی ہم لا رہے ہیں، پنجاب میں میگا پراجیکٹ سے ترقیاتی انقلاب پاکستان مسلم لیگ(ن) کا اعزاز ہے۔

(جاری ہے)

ن خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرارکان اسمبلی غزالی سلیم بٹ،چوہدری شہباز، سید توصیف شاہ،سینیٹرڈاکٹر اسد اشرف،عامر خان،جاوید اقبال ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہر دور میں عوام کی بے لوث خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں دھرنا گروپ نے عوام کی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کا ناقابل معافی جرم کیا ہے اور ہمارا ہر دور عوامی خدمت سے عبارت ہی, عوام کی ترقی و خوشحالی کے مخالف یہ لوگ مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں۔

پاکستان کے باشعور عوام منفی سیاست کے علمبرداروں کو آئندہ الیکشن میں کسی صورت ووٹ نہیں دیں گے کیونکہ نیازی صاحب نے سیاست میں گالم گلوچ اور ناشائستگی کے کلچر کو پروان چڑھایا ہے اور اپنے صوبے میں بدترین کارکردگی دکھانے والے صرف جھوٹ کی سیاست کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :