سعودی عرب میں غیر ملکی ہوائی فائرنگ کا شکار بن گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 20 مارچ 2018 14:21

سعودی عرب میں غیر ملکی ہوائی فائرنگ کا شکار بن گیا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ2018ء)  سعودی عرب میں ایک  ہندوستانی باشندہ نامعلوم مقام سے آنے والی گولی سے زخمی ہو گیا ۔ پولیس فائرنگ کرنے والے کو تلاش کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

سبق نیوز کے مطابق محائل عسیر ریجن کے ابو سعود کمرشل سینٹر میں باربر شاپ سے نکلنے والا33 سالہ ہندوستانی نامعلوم سمت سے آنےوالی گولی کا شکار ہو گیا ۔ گولی اسکی ٹانگ میں لگی۔ سینٹر میں موجود لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو طلب کرلیا جنہوں نے زخمی کو اسپتال پہنچایا۔ جہاں اسکا علاج جاری ہے ۔ زخمی ہندوستانی کا کہنا تھا کہ اسکی کسی سے کوئی دشمنی نہیں اور نہ ہی کسی پر شک کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :