واجد ضیاء کا قصور نہیں،

انہوں نے لکھی لکھائی رپورٹ پر دستخط کئے، جے آئی ٹی رپورٹ نواز شریف کے خلاف نہیں ملکی ترقی کے خلاف لکھی گئی ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی احتساب عدالت میں ایون فیلڈ پراپرٹی ریفرنس کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

منگل 20 مارچ 2018 14:31

واجد ضیاء کا قصور نہیں،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ واجد ضیاء کا قصور نہیں انہوں نے لکھی لکھائی رپورٹ پر دستخط کئے، اب یہ ڈھونڈنا پڑے گا کہ یہ رپورٹ لکھی کس نے ہے، جس شخص نے یہ رپورٹ لکھی اسے بھی احتساب عدالت آنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

منگل کو احتساب عدالت میں ایون فیلڈ پراپرٹی ریفرنس کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ واجد ضیاء کو یہ بھی نہیں معلوم کہ رپورٹ کے اندر کیا ہے، واجد ضیاء کا قصور نہیں انہوں نے لکھی لکھائی رپورٹ پر دستخط کئے، اب یہ ڈھونڈنا پڑے گا کہ یہ رپورٹ لکھی کس نے ہے، یہ رپورٹ جس نے لکھی اسے بھی احتساب عدالت آنا چاہیئے، آج تو واجد ضیاء صاحب زیادہ پانی پیئیں گے، ملک میں پیر بابا بھی ہیں، پیربیبیاں، سنیاسی بابا بھی ہیں،کسی پیر یا سنیاسی کی حکمت تو چلی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ نواز شریف کے خلاف نہیں ملکی ترقی کے خلاف لکھی گئی ہے، پانچ چھ مہینے میں پتہ چل جائے گا کہ لوگوں سے کیا کام لیا گیا۔