ویڈیو گیم کے کنٹرولر پر جھگڑا، 9 سالہ بچے نے اپنی 13 سالہ بہن کو قتل کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 مارچ 2018 14:14

ویڈیو گیم کے کنٹرولر پر جھگڑا، 9 سالہ بچے نے اپنی 13 سالہ بہن کو قتل کر ..
میسیسیپی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 مارچ 2018ء) : ایک 9 سالہ بچے نے ویڈیو گیم کنٹرولر پر ہوئے جھگڑے کے بعد اپنی 13 سالہ بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کم سن بچے نے گولی چلانے کے لیے بندوق اپنے والدین کے کمرے سے لی۔

(جاری ہے)

قتل کے وقت بچوں کی والدہ کچن میں کھانا تیار کر رہی تھیں، رپورٹس کے مطابق 9 سالہ بچے کو کنٹرولر چاہئیے تھا اور اسے یہ بھی معلوم تھا کہ بندوق کہاں رکھی ہوئی ہے۔ جھگڑا ہوتے ہی کم سن بچے نے اپنے والدین کمرے سے بندوق نکالی اور اپنی بہن کے سر کے پیچھے گولی مار دی۔ متاثرہ بچی کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیاجہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ کیس تاحال زیر تفتیش ہے اور پولیس کی جانب سے واقعہ کی کوئی رپورٹ ابھی تک درج نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :