اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس میں صدرنیشنل بینک کی ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست مسترد

منگل 20 مارچ 2018 14:11

اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس میں صدرنیشنل بینک کی ضمنی ریفرنس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس میں صدرنیشنل بینک کی ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران صدرنیشنل بینک سعید احمد کی جانب سے ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پیش کی گئی جوجج محمد بشیر نے مسترد کردی۔

درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائیگا ،ْ عدالت نے کیس کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی۔وکیل سعید احمد کا اس متعلق کہنا تھا کہ تحریری فیصلہ ملنے کے بعد ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔واضح رہے کہ نیب نے اسحاق ڈارکے خلاف ضمنی ریفرنس دائرکیا تھا جس میں چارملزمان ،ْ 10 سے زائد نئے گواہوں کو شامل کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :