ایون فیلڈریفرنس ،ملزمان کودی گئی کاپیوں میں 8 صفحات غائب ہیں ،ْ وکیل مریم نواز

منگل 20 مارچ 2018 14:08

ایون فیلڈریفرنس ،ملزمان کودی گئی کاپیوں میں 8 صفحات غائب ہیں ،ْ وکیل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی سماعت میںمریم نواز کے وکیل نے دستاویزات پراعتراض اٹھادیئے اور کہا کہ ملزمان کودی گئی ریفرنس کاپیوں میں 8 صفحات غائب ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان کے خلاف ریفرنس پر کیس کی سماعت کی۔واجد ضیاء نے عدالت میں شیزی نقوی کا بیان حلفی، حسین نواز اور مریم نواز کے درمیان معاہدے کا خط، فلیگ شپ انوسٹمنٹ کے تحت قائم کمپنیوں کی فنانشل دستاویزات، آف شور کمپنیوں سے متعلق فلو چارٹ، مختلف کمپنیوں کے مابین لین دین اور رقوم کی منتقلی کا ریکارڈ اور متحدہ عرب امارات ایمبیسی کا جوابی خط بھی پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :