سپیکر خیبرپختونخواکی ہائی ویزاتھارٹی کو صوابی بائی پاس روڈ کی تعمیر کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایات

منگل 20 مارچ 2018 13:55

سپیکر خیبرپختونخواکی ہائی ویزاتھارٹی کو صوابی بائی پاس روڈ کی تعمیر ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء)سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصر نے منیجنگ ڈائریکٹر خیبرپختونخواہائی ویزاتھارٹی کو ہدایات جاری کیں کہ اتھارٹی2.16ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی صوابی بائی پاس روڈ کی تعمیر کیلئے فوری اقدامات کرے ،صوابی میں ٹریفک کے دباؤکو کم کرنے اور گدون انڈسٹریل اسٹیٹ کیلئے بھاری گاڑیوں کی آمدورفت کو سہل بنانے کیلئے بائی پاس روڈ کی اشد ضرورت ہے۔

انہوںنے ان خیالات کا اظہار صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے کانفرنس روم میں ایم ڈی خیبرپختونخوابائی ویز اتھارٹی کی جانب سے صوابی بائی پاس روڈ سے متعلق بریفنگ کے دوران کیا ۔بریفنگ میںپی ٹی آئی صوابی کے ضلعی صدر انورحقداد ،جنرل سیکرٹری میجر (ر)فداخان سمیت معززین علاقہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

سپیکر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا کہ صوابی گنجان آباد علاقہ ہے جہاں پر ٹریفک کا بہت زیادہ دباؤہے جس کے باعث اکثر اوقات روڈ بلاک ہو جاتے ہیں اور عوام کو گوناں گوںٹریفک تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

نیز صوابی میں گدون انڈسٹریل اسٹیٹ بھی موجود ہے جہاں سینکڑوں کا رخانے ہیںاوران کارخانوں کا مال لانے اورلے جانے کیلئے بھاری کمرشل گاڑیوں کی آمدورفت میںبھی کافی مشکلات درپیش آتی ہیں ۔سپیکر نے ایم ڈی کو ہدایت کی کہ وہ مذکورہ بائی پاس روڈ پر فوری اقدامات کرے تاکہ عوام کی تکالیف کا مداوا کیا جاسکے۔ایم ڈی نے مذکورہ روڈ کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ روڈ جہانگیرہ کے قریب ناروبانڈ سے شروع ہوکر بام خیل شہبازبانڈہ پر ختم ہوگااور اس پر کل لاگت 2.16ارب روپے آئی گی۔مذکورہ روڈ دو رویہ ہوگی اور اس کی لمبائی 10.6کلومیٹر ہوگی نیز روڈ کی تعمیر میں تقریباً565کنال اراضی استعمال میں لائی جائے گی۔