روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا انتخابات میں کامیابی کے بعد مغربی دنیا سے بات چیت پر زور

منگل 20 مارچ 2018 13:53

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے صدارتی انتخابات میں زبردست کامیابی کے بعد کہا ہے کہ وہ مغربی دنیا سے بات چیت پر زور دیں گے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادرے کے مطابق پیوٹن نے یہ بات اپنے نائبین کے ایک اجلاس سے خطاب میں کہی۔ صدر پیوٹن نے کہا کہ وہ نئی صدارتی مدت میں مغربی دنیا کے ساتھ روابط میں اضافہ کریں گے اور روسی شہریوں کی بہبود پر توجہ دیں گے۔