کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری؛ پی ایس ایل میچز کے دوران موبائل فون سروس بند نہیں ہو گی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 مارچ 2018 13:47

کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری؛ پی ایس ایل میچز کے دوران موبائل فون سروس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 مارچ 2018ء) :کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ پی ایس ایل میچز کے دوران موبائل فون سرو س بند نہیں ہوگی۔ پی ایس ایل تھری کا دوسرا پلے آف میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میںکوئٹہ گلیڈئیٹرز اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ نے بتایا کہ موبائل فون سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے کیا ہے۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل تھری کے دو پلے آف میچز لاہور میں جبکہ فائنل میچ کراچی میں کھیلا جائے گا۔