مریم نواز کی احتساب عدالت میں شعر و شاعری

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 20 مارچ 2018 13:32

مریم نواز کی احتساب عدالت میں شعر و شاعری
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20مارچ 2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے احتساب عدالت میں صحافیوں کو بابا بلے شاہ کا شعر سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت پیش ہوئے ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس کیس میں کوئی جان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پہلے چھ ماہ میں کیا ثابت ہو گیا جو اب نئی چیزیں مل گئیں ہیں۔ہم سے پوچھا جا رہا ہے کہ اثاثہ جات کیسے بنائے۔لیکن کرپشن کا الزام آپ نے لگایا اب آپ ہی اس کو ثابت کریں۔مریم نواز سے جب صحافیوں نے احسان فراموشوں سے متعلق پوچھا تو مریم نواز نے بابا بلے شاہ کا ’’ چنگیاں نال جے نیکی کریے نسلاں تک نہ بھلدے بد نسلاں نال نیکی کرئیے پٹھیاں چالاں چلدے‘‘ کا شعر سنا دیا۔نواز شریف نے بھی مریم نواز کے شعر سنانے پر ان کی ڈھارس بندھائی اور کہا کہ نیکی کرتے جائیں اور نسل نہ دیکھیں۔ہم نے نسل دیکھ کر کیا کرنا ہے۔