وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کا جعفر ایکسپریس کی دو کوچز میں لائیٹ کی عدم فراہمی کا نوٹس

مسافروں کو پہنچنے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہیں، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہو گی‘ ترجمان

منگل 20 مارچ 2018 13:18

وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کا جعفر ایکسپریس کی دو کوچز میں لائیٹ کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے جعفر ایکسپریس کی دو کوچز میں لائیٹ کی عدم فراہمی کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ریلوے کے مطابق وزیر ریلوے کے نوٹس کے بعد جعفر ایکسپریس کی دونوں کوچز میں عارضی روشنی کا اہتمام کر دیا گیا، ٹرین ملتان سے روانہ ہو گئی۔پاکستان ریلوے اپنی بیشتر کوچز 220 وولٹ پر منتقل کر چکا،110 وولٹ کی دو کوچز لگانے کی تحقیقات ہو گی،دو کوچز کے مسافروں کو بجلی کی عدم فراہمی پر پہنچنے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہیں، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :