نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزیر داخلہ ،سیکرٹری داخلہ کو خط ارسال

آرٹیکل 19اے کے تحت گزشتہ پانچ سالوں میں ای سی ایل میں ڈالے گئے ناموں کی تفصیلات بھی مانگ لی گئیں

منگل 20 مارچ 2018 13:18

نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ،انکے صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزیر داخلہ اور سیکرٹری داخلہ کو خط ارسال کر دیا گیا۔ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے لکھے گئے خط میں گزشتہ پانچ سالوں میں ای سی ایل میں ڈالے گئے ناموں کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔

خط میں شہریوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے حکومتی پالیسی سے متعلق سوالات بھی اٹھائے گئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ بتایا جائے کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کے لیے وفاقی کابینہ کی اجازت سمیت کیا طریق کار اپنایا جاتا ہے ۔ مزید کہا گیا ہے کہ بتایا جائے کہ آج تک کتنے نام نیب ،ہائیکورٹ اور دیگر تحقیقاتی اداروں کے حکم پر ای سی ایل میں ڈالے گئے ۔

(جاری ہے)

معلومات فراہم کی جائیں کہ آیا نیب یا ہائیکورٹ کے حکم کے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری ضروری ہے ۔نواز شریف اور دیگر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق فیصلہ کابینہ سے منظوری سے کس نے مشروط کیا ۔خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف اور دیگر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کس کی صدارت میں کتنے اجلاس ہوئے ۔آئین کے آرٹیکل 19 اے کے تحت تمام تر تفصیلات فراہم کی جائیں۔