چوہدری نثار نے نواز شریف کو فرعون کیوں کہا؟

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 20 مارچ 2018 13:05

چوہدری نثار نے نواز شریف کو فرعون کیوں کہا؟
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20مارچ 2018ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو فرعون کہنے کی وجہ بتا دی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت کے آخری دنوں میں جب میں خود بھی وزیر تھا تو میں نواز شریف کے پاس گیا اور کہا کہ میاں صاحب میری ساری سیاسی زندگی آپ کے ساتھ گزری ہے۔

اور میں نے ہمیشہ نواز شریف کے سامنے صحیح اور غلط کی نشاند ہی کی۔

(جاری ہے)

لیکن میں جب بھی نواز شریف کے سامنے کوئی ایسی تلخ بات کرتا تھا تو مجھے ان کے چہرے پر فرعون نظر نہیں آتا تھا لیکن پچھلے چار سالوں میں جب بھی میں نے نواز شریف سے کوئی تلخ بات کی تو مجھے ان کے چہرے پر فرعون نظر آتا تھا ۔لیکن تب نواز شریف نے مجھے کہا کہ مجھے آپ کے پارٹی میں کردار کا احساس ہے۔اور آپ نے میرے ساتھ وفاداری نبھائی ہے۔اور آپ مجھ سے جو بھی بات کرتے ہیں وہ نیک نیتی سے کرتے ہیں اور آپ بیشک اس کو جاری رکھیں۔لیکن اس کے بعد حالات بلکل بدل گئے۔مزید جاننے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کیجئے:

متعلقہ عنوان :