کرس گرین اور رائلی روسو کا لاہور آمد پر خوشی کا اظہار

منگل 20 مارچ 2018 13:11

کرس گرین اور رائلی روسو کا لاہور آمد پر خوشی کا اظہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) پی ایس ایل کھیلنے کیلئے پاکستان آنے والے کھلاڑیوں کرس گرین اور رائلی روسو نے لاہور آمد پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کرس گرین نے کہا کہ وہ پہلی بار پاکستان آنے پر بہت پرجوش ہیں ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے رائلی روسو نے شائقین سے اپنے پیغام میں کہا کہ لاہور پہنچنے پرانہیں بہت خوشی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کی طرف سے کھلنے پر بہت پر جوش ہوں ،ْامید ہے شائقین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :