چودھری نثار علی خان نے میاں نواز شریف کی سیاست کو اُدھیڑ کر رکھ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 مارچ 2018 12:35

چودھری نثار علی خان نے میاں نواز شریف کی سیاست کو اُدھیڑ کر رکھ دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 مارچ 2018ء) : سینئیر سیاسی رہنما چودھری نثار علی خان نے میاں نواز شریف کی سیاست کو اُدھیڑ کر رکھ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چودھری نثار علی خان نے کہا کہ ''ووٹ کو عزت دو'' بیانیہ نہیں بلکہ صرف ایک سیاسی نعرہ ہے۔ووٹ کو ماضی میں بھی کبھی عزت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ جیسا بھی ہے اس کی ذمہ دار ن لیگ ہے،ن لیگ خود اس کیس کو سپریم کورٹ میں لے کر گئی، ن لیگ میں کوئی قیادت کے سامنے بات نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو اس وقت جوائن کیا جب نواز شریف کو الف ب بھی نہیں آتی تھی، رضا ربانی کو بھی مسلم لیگ ن نے ہی متنازعہ بنایا۔ان کی حمایت کرنا ہی تھی تو ان کا نام عام کرنے کیا ضرورت تھی، چودھری نثار علی خان نے کہا کہ اگر میں سینیٹ میں ہوتا تو ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے لیے ن لیگ کے اُمیدوار عثمان کاکڑ کو کبھی ووٹ نہ دیتا۔ جو شخص وفاق اور پنجاب کے خلاف بیان دیتا ہو اس کو ووٹ کیسے دے دیا، انہوں نے انکشاف کیا کہ نواز شریف نے مجھے عمران خان کے خلاف نیوز کانفرنس کرنے کا کہا تو میں نے انکار کر دیا۔ شہبازشریف کا پارٹی صدر بننا ن لیگ کے لیے نیک شگون ہے۔ چودھری نثار علی خان نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: