پٹواریوں نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کے دوران مطالبات منظور ہونے کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کردی

منگل 20 مارچ 2018 12:40

پٹواریوں نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کے دوران مطالبات منظور ہونے ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) انجمن پٹواریاں و قانون گوئیاں ہزارہ ڈویژن کے صدر حنیف گل جدون نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات کے دوران پٹواریوں کے مطالبات تسلیم کرنے پر پٹواریوں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

انجمن پٹواریاں و قانون گوئیاں کی اپ گریڈیشن اور الائونسز سمیت دیگر مطالبات کے حق میں پٹواریوں نے گذشتہ 26 روز سے قلم چھوڑ ہڑتال شروع کر رکھی تھی، صوبہ بھر کے پٹواری چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے ہڑتال پر تھے جس کی وجہ سے محکمہ مال سے متعلقہ جملہ امر ٹھپ ہو کر رہ گئے تھے۔

پٹواریوں کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت اور عمران خان نے 2014ء میں ہمارے مطالبات منظور کرنے کیلئے وعدہ کیا، چار سالوں میں پٹواریوں کے مطالبات منظور نہیں کئے گئے، باقی محکموں کے ملازمین کے مطالبات تسلیم کر لئے گئے ہیں، چار سالوں میں چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کے دوران انہوں نے پٹواریوں کے مطالبات تسلیم کر لئے ہیں، مطالبات کی منظوری کے بعد پٹواریوں نے ہڑتال ختم کر دی ہے۔ مطالبات منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :