امریکی صدر ٹرمپ کی منشیات فروشوں کو سزائے موت دینے کی تجویز

علاج معالجے میں عدم فراہمی اور ضرورت سے زائد نسخوں کی فروخت کے حوالے سے بھی اقدامات کا اعلان

منگل 20 مارچ 2018 12:34

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں منشیات کی روک تھام کے لیے منشیات فروشوں کو سزائے موت دینے کی تجویز دیدی ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست نیو ہیمشائر کے شہر مانچسٹر میں خطاب کے دوران انھوں نے علاج معالجے میں عدم فراہمی اور ضرورت سے زائد نسخوں کی فروخت کے حوالے سے اقدامات کا بھی اعلان کیا۔منشیات فروشی پر سزائے موت کے حامی افراد سنگاپور کی مثال دیتے ہیں جہاں منشیات کا استعمال انتہائی کم ہے، تاہم ایران میں بھی منشیات کے استعمال اور خریدوفروخت پر سزائے موت دی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود وہاں افیون کے عادی افراد کی بڑی تعداد موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :