عامر لیاقت کی پارٹی میں شمولیت پر فیصل جاوید خان نے زبردست جواب دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 مارچ 2018 12:18

عامر لیاقت کی پارٹی میں شمولیت پر فیصل جاوید خان نے زبردست جواب دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 مارچ 2018ء) : نجی ٹی وی چینل پر پروگرام اینکر کے عامر لیاقت حسین کی پارٹی میں شمولیت سے متعلق سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان نے کہا کہ عامر لیاقت حسین نے اپنی سمت کا تعین کیا ہے، اور وہ اب عمران خان کی لیڈر شپ میں آئے ہیں ،عامر لیاقت پارٹی کا موقف اور بیانیہ گھر گھر پہنچانے میں کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں، ہم سب پی ٹی آئی کے نظریے کے محافظ ہیں، اور ہمارا اور خان صاحب کا انصاف کا نظریہ ہے ، اور اس جہاد کا نظریہ ہے جو عمران خان نے کرپشن کے خلاف شروع کیا تھا۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :