Live Updates

عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر نواز شریف کے جواب نے سب کو ہنسا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 20 مارچ 2018 12:11

عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر نواز شریف کے جواب نے سب کو ہنسا ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20مارچ 2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے معروف اینکر عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق کہا کہ شکر الحمد اللہ عامر لیاقت مسلم لیگ ن میں شامل نہیں ہوئے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سماعت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر احستاب عدالت پیش ہوئے ۔

اس موقع پر جب نواز شریف سے ڈاکٹر عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق سوال کیا گیا تو نواز شریف نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ شکر الحمد اللہ عامر لیاقت پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل نہیں ہوئے۔یاد رہے کہ معروف صحافی عامر لیاقت نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔مزید اجاننے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کیجئے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات