فلم ’’بھارت‘‘ میں پریانکا چوپڑا کے نام پر غور

منگل 20 مارچ 2018 12:30

فلم ’’بھارت‘‘ میں پریانکا چوپڑا کے نام پر غور
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) بالی وڈ ہدایتکار علی عباس ظفر کی فلم ’’بھارت‘‘ میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار علی عباس ظفر کی فلم ’’بھارت‘‘ میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کے نام پر غور کیا جارہا ہے لیکن ابھی اس حوالے سے فلمسازوں نے کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا ہے۔ فلم کی کہانی 2014ء کی جنوبی کورین فلم ’’اوڈی ٹو مائی فادر‘‘ سے ماخوذ ہے جس کی عکسبندی ابوظہبی، سپین، پنجاب میں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :