Live Updates

پی ٹی آئی عامر لیاقت کی برکت سے اگلے انتخابات میں کلین سویپ کرے گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 20 مارچ 2018 11:50

پی ٹی آئی عامر لیاقت کی برکت سے اگلے انتخابات میں کلین سویپ کرے گی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20مارچ 2018ء) معروف اینکر عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے اوپر تبصرہ کرتے ہوئے معروف صحافی جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے عمران خان کو جوائن نہیں کیا بلکہ میں نے پاکستان کوجوائن کیا ہے اور عمران خان پاکستان کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں اور انشاء اللہ اگلے انتخابات میں پی ٹی آئی کراچی میں کلین سویپ کرے گی۔

(جاری ہے)

جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کے اندر بہت ہمت اور جرات ہے کیونکہ اس بہادری کا مظاہرہ کراچی سے تعلق رکھنے والے کسی پی ٹی ائی رہنما نے نہیں کیا۔اور عامر لیاقت آج تک جس بھی پارٹی میں رہے اس نے ہمیشہ کلین سویپ کیا۔2018کے الیکشن میں ہو سکتا ہے مکہ عامر لیاقت اپنی سیٹ نہ نکال سکیں لیکن پی ٹی آئی عامر لیاقت کی برکت سے ضرور کلین سویپ کر لے گی۔جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ میں آج عمران خان کی اعلی ظرفی کا قائل ہو گیا ہوں کیونکہ یہ واقعی کھلے دل کے انسان ہیں۔اگر عمران خان کا دل تنگ ہوتا تو وہ عامر لیاقت کے ماضی سے متعلق جانتے ہوئے کبھی انہیں پارٹی میں شامل نہ کرتے۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات