عراق میں لاپتہ ہونے والے بھارت کے 39 شہریوں کو قتل کردیا گیا ہے، بھارتی وزیر خارجہ شسما سوراج کا پارلیمنٹ میں انکشاف

منگل 20 مارچ 2018 12:30

عراق میں لاپتہ ہونے والے بھارت کے 39 شہریوں کو قتل کردیا گیا ہے، بھارتی ..
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) عراق میں لاپتہ ہونے والے بھارت کے 39 شہریوں کو قتل کردیا گیا ہے۔ اس بات کا انکشاف بھارتی وزیر خارجہ شسما سوراج نے منگل کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں کیا۔ بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ اجتماعی قبروں سے ان بھارتی شہریوں کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد شناخت ڈی این اے کے ذریعے کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ عراق میں لاپتہ ہونے والے بھارت کے ان 39 شہریوں کا ڈی این اے ٹیسٹ بغداد میں کیا گیا جن میں سے 38 افراد کا ڈی این اے میچ کرگیا ہے۔ بھارت کے ان شہریوں کو 2014ء میںعراق کے شہر موصل میں دہشت گرد تنظیم داعش سے وابستہ عسکریت پسندوں نے اغواء کرلیا تھا۔ ہلاک ہونے والے بیشر بھارتی شہریوں کا تعلق مشرقی پنجاب سے تھا اور وہ موصل میں ایک عراقی تعمیراتی کمپنی کے ساتھ کام کررہے تھے۔ عسکریت پسندوں نے انہیں ایک ایسے وقت اغواء کیا جب وہ موصل سے نکلنے کی کوشش کررہے تھے۔ موصل سے داعش کا کنٹرول ختم ہونے کے بعد بھارت کے نائب وزیر خارجہ وی کے سنگھ نے عراق کا دورہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :