ناقدین کو شدید جھٹکا‘فلم’’ پدماوت‘‘ دنیا بھر میں چھا گئی

فلم نے باکس آفس پر 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کر کے فلم سلطان کا ریکارڈ توڑ دیا

منگل 20 مارچ 2018 12:12

ناقدین کو شدید جھٹکا‘فلم’’ پدماوت‘‘ دنیا بھر میں چھا گئی
ممبئی: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) ناقدین کی جانب سے ناکوں چنے چبوانے کے باوجود بالی وڈ فلم’’ پدماوت ‘‘ دنیا بھر میں چھا گئی ‘ فلم نے باکس آفس پر 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کر کے فلم سلطان کا ریکارڈ توڑ دیا جس سے یہ فلم دنیا بھر میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی ہندی فلموں میں چھٹے نمبر پر آ گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت نے باکس آفس پر 301 کروڑکا بزنس کر لیا ہے جس سے اس فلم نے اداکار سلمان خان کی فلم سلطان کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جس کے بعد یہ فلم دنیا بھر میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی ہندی فلموں میں چھٹے نمبر پر آ گئی ہے، پہلے نمبر پر فلم باہوبلی 2، دوسرے نمبر پر دنگل، تیسرے پر سیکرٹ سپر سٹار، چوتھے پر پی کے، پانچویں پر بجرنگی بھائی جان اور چھٹے نمبر پر پدماوت آگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :