چودھری نثار علی خان پارٹی سے الوداع لے چکے ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 مارچ 2018 11:48

چودھری نثار علی خان پارٹی سے الوداع لے چکے ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 مارچ 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے رﺅوف کلاسرا نے کہا کہ چودھری نثار علی خان لوگوں کو ذہنی طور پر تیار کر نے کی کوشش کر رہے ہیں کہ میں پارٹی چھوڑنے والا ہوں لیکن ان کو سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ اعلان کیسے کریں،وہ ٹی وی پر مختلف گفتگو کرتے ہیں اور اپنے دوستوں کے ساتھ ان کا الگ بیانیہ ہوتا ہے، اب کہہ سکتے ہیں کہ چودھری نثار علی خان ایک اچھے سیاستدان ہیں کیونکہ اچھا سیاستدان وہ ہوتا ہے جو اپنے دائیں بائیں موجود لوگوں کو پتہ نہیں چلنے دیتا کہ اس کے دماغ میں کیا چل رہا ہے۔

(جاری ہے)

اچھے سیاستدانوں کو یہی کرتے رہنا چاہئیے، انہوں نے بھی اپنے ارد گرد موجود لوگوں کو کنفیوژ کر دیا ہے، اب لوگ کنفیوژن کا شکار ہیں کہ چودھری نثار علی خان نواز لیگ میں ہیں یا نہیں ہیں، الیکشن لڑیں گے یا نہیں لڑیں گے، آزاد لڑیں گے یا نہیں لڑیں گے۔ بھٹو صاحب نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ اگر لوگ کسی سیاستدان کے بارے میں پیشن گوئیاں کرنے لگ جائیں تو اس کی سیاست ختم ہو جائے گی ، اسی لیے چودھری نثار علی خان بھی کسی کو پتہ نہیں چلنے دے رہے کہ ان کے اندر کیا چل رہا ہے، حالانکہ وہ فیصلہ کر چکے ہیں اور پارٹی کو الوداع کہہ چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :