اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس: صدرنیشنل بینک کی ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست مسترد

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 20 مارچ 2018 11:37

اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس: صدرنیشنل بینک کی ضمنی ریفرنس خارج کرنے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20مارچ۔2018ء) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس میں صدرنیشنل بینک کی ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران صدرنیشنل بینک سعید احمد کی جانب سے ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پیش کی گئی جوجج محمد بشیر نے مسترد کردی۔

درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی۔وکیل سعید احمد کا اس متعلق کہنا ہے کہ تحریری فیصلہ ملنے کے بعد ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔واضح رہے کہ نیب نے اسحاق ڈارکے خلاف ضمنی ریفرنس دائرکیا تھا جس میں چارملزمان جبکہ 10 سے زائد نئے گواہوں کو شامل کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :