آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل، عدالت پیشی پر احد چیمہ کووی آئی پی پروٹوکول دیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 20 مارچ 2018 11:27

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل، عدالت پیشی پر احد چیمہ کووی آئی پی پروٹوکول ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20مارچ 2018ء)آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں ملوث احد چیمہ کو عدالت پیشی پر وی آئی پی پروٹوکول سے نواز گیا۔تفصیلات کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں ملوث احد چیمہ کی آج عدالت میں پیشی ہوئی۔عدالت میں پیشی کے موقع پر احد چیمہ کو وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا۔

(جاری ہے)

جب کہ پولیس کی بھاری نفری احد چیمہ کے ذاتی گارڈز کی حیثیت سے احد چیمہ کی سیکیورٹی پر تعینات تھی۔اس موقع پر پولیس نے میڈیا نمائندوں سے بھی بتمیزی کی۔اور پابندی نہ ہونے کے باوجو د میڈیا کو عدالت میں کوریج سے روک دیا گیا ۔اور عدالت کو سائلین اور میڈیا کے لئے نو گو ایریا بنا دیا گیا۔