زینب قتل کیس ، مجرم عمران کی سزا کے خلاف اپیل مسترد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 مارچ 2018 11:24

زینب قتل کیس ، مجرم عمران کی سزا کے خلاف اپیل مسترد
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 مارچ 2018ء) :  زینب قتل کیس کے مجرم عمران علی کی سزا کے خلاف اپیل خارج کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس صداقت علی نے کہا کہ عدالتیں بروقت فیصلہ کریں تو آپ کو اعتراض نہیں کرنا چاہئئے ۔

(جاری ہے)

جسٹس شہرام سرور نے کہا کہ زینب قتل کیس میں مجرم عمران کا ڈی این اے میچ ہونے پر اسے پکڑا گیا ، مجرم عمران نے سزا میں کمی کی اپیل کی ،آپ بریت کی بات کر رہے ہیں؟ عمران کے وکیل نے کہا کہ اصل مجرم عمران علی نہیں ہے۔

جس پر جسٹس شہرام سرور نے کہا کہ 1187میں سے صرف عمران کا ڈی این اے میچ ہوا۔عدالت کا کہنا تھا کہ تفتیش میں ثابت ہو چکا کہ عمران ہی اصل مجرم ہے۔ جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے عمران کی سزا کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے سزا کے خلاف اپیل خارج کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے مجرم عمران علی کو ماتحت عدالت کی جانب سے دی گئی سزائے موت کی توثیق کر دی۔

متعلقہ عنوان :