بھارت اور پاکستان اپنے اختلافات بات چیت سے حل کریں، اقوام متحدہ

منگل 20 مارچ 2018 11:00

بھارت اور پاکستان اپنے اختلافات بات چیت سے حل کریں، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) اقوام متحدہ نے ایک بار پھر بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اختلافات بات چیت سے حل کریں۔

(جاری ہے)

عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارچ نے پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اقوام متحدہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ہم دیرینہ تنازعات کو حل کرنے کے لئے فریقین کے درمیان مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اس سوال کے جواب میںانہوں نے کہا کہ کیا عالمی ادارہ کے سربراہ نے حالیہ عرصے میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے اس حوالہ سے کوئی بات کی ، ترجمان نے کوئی تبصرہ کرنے کرنے سے گریز کیا۔