جنوبی ایشیاءموسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا خطہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 20 مارچ 2018 10:51

جنوبی ایشیاءموسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا خطہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20مارچ۔2018ء) ایچ ایس بی سی بینک کے ایک تازہ تجزیے کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے متاثر ہونے کے خطرے سے دوچار ملکوں کی فہرست میں بھارت پہلے نمبر پر ہے جبکہ دوسرا نمبر پاکستان کا ہے۔موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں کی فہرست میںفلپائن اور بنگلہ دیش بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق تجزے کے لیے بینک نے 67ملکوں سے اعداد وشمار جمع کیے ہیں، نتائج تک پہنچنے کے لئے موسمی حالات میں تبدیلیوں، درجہ حرارت میں اتار چڑھاﺅاور دیگر عوامل کا جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق د±نیا کا کوئی بھی دوسرا خطہ موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے پر ا±تنا کمزور نہیں ہے جتنا کہ جنوبی ایشیا ہے۔بھارت ،پاکستان، بنگلہ دیش اور فلپائن میں غیر معمولی موسمی حالات اور سیلابوں کا خطرہ سب سے زیادہ ہے۔

ایچ ایس بی سی کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچنے یا نمٹنے کے لیے تمام ملکوں میں پاکستان سب سے کم صلاحیت کا حامل ہے۔آب و ہوا کی تبدیلی کے خطرے سے پانچ ممالک سب سے کم متاثر ہوں گے جن میں فن لینڈ، سویڈن، ناروے، ایسٹونیا اور نیوزی لینڈ ہیں۔

متعلقہ عنوان :