Live Updates

عمران خان کی چوروں اور لٹیروں کی سرپرستی کرنے سے پی ٹی آئی بکائو مال بن گئی ہے، راحیلہ سہیل

منگل 20 مارچ 2018 10:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ خیبر پختونخوا کی صوبائی جنرل سیکرٹری راحیلہ سہیل نے کہا ہے کہ عمران خان کی طرف سے چوروں اور لٹیروں کی سرپرستی کرنے سے پی ٹی آئی بکائو مال بن گئی ہے۔ سینٹ کے حالیہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے بکنے والے ارکان اسمبلی نے ہارس ٹریڈنگ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے بیس ارکان اسمبلی کی طرف سے پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کی بجائے پی ٹی آئی سے بغاوت کی گئی لیکن اس کے باوجود عمرن خان کی طرف سے ہارس ٹریڈنگ کا شکار ہونے والے ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے پراسرار طور پر خاموشی اختیار کرنے سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کا شکار ہونے والے ارکان اسمبلی کو عمران خان کی سرپرستی حاصل تھی ‘28 مئی کے بعد پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر جائے گا جبکہ کپتان کو ون ڈے مقابلہ کے لئے کھلاڑی ہی نہیں ملیں گے۔ راحیلہ سہیل نے کہا کہ سینٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے اٹھارہ سے لیکر بیس تک ارکان اسمبلی کی عمران خان سے بغاوت سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ خیبر پختونخوا بھی عمران کے ہاتھ سے نکل گیا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات