آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، سمیت بالائی و جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ خیبرپختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک، تیز ہوائوں/آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

منگل 20 مارچ 2018 09:50

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، سمیت بالائی و جنوبی پنجاب، شمال ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آبادسمیت بالائی و جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں ، شمال مشرقی بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی ڈویژن، خیبرپختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک، تیز ہوائوں/آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں اور آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم پشاور، کوہاٹ، بنوں، کوئٹہ، بہاولپور ڈویژن اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پاراچنار میں 30، بنوں 06، کوہاٹ 02، پشاور 02، زیارت 04 اور بہاولپور میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔