17ء کے دوران پاک سوزوکی موٹر کمپنی کو 40.7 فیصد اضافہ ہوا

منگل 20 مارچ 2018 09:50

17ء کے دوران پاک سوزوکی موٹر کمپنی کو 40.7 فیصد اضافہ ہوا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) سال 2017ء کے دوران پاک سوزوکی موٹر کمپنی کے منافع میں 40.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور دوران سال کمپنی نے 3.82 ارب روپے کا نفع کمایا ہے جس سے کمپنی کی فی حصص آمدن 46.49 روپے تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے۔ مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق کمپنی نے سال 2016ء کے دوران 2.7 ارب روپے کا منافع کمایا تھا اور کمپنی کی فی حصص آمدنی 33.69 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ منافع میں 40 فیصد سے زائد اضافہ کی روشنی میں کمپنی نے اپنے حصہ داروں کیلئے 18.60 روپے فی حصص کے حتمی کیش ڈیوڈنڈ کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :