جنوری 2018ء کے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں 3.6 فیصد اضافہ

منگل 20 مارچ 2018 09:50

جنوری 2018ء کے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں 3.6 فیصد اضافہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) جنوری 2018ء کے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں 3.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2018ء کے دوران پھلوں کی برآمدات سے 63 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ جنوری 2017ء کے دوران پھلوں کی ملکی برآمدات کا حجم 61 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح جنوری 2017ء کے مقابلہ میں جنوری 2018ء کے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں 3.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :