سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کےخلاف مہم جاری ، 4 ماہ میں کتنے لاکھ غیر ملکی گرفتار کر لئے گئے تفصیلات آگئیں
سعدیہ عباس منگل 20 مارچ 2018 09:48
(جاری ہے)
اس حوالے سے تفتیشی ٹیموں کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مملکت کے تمام شہروں سے حاصل ہونے والے اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 4 ماہ میں گرفتار کئے جانے والوں کی تعداد 793421 رہی جن میں سے سب سے زیادہ تعداد اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی رہی جو 5 لاکھ 67 ہزار سے زائد تھی ۔
دوسرے نمبر پر قانون محنت کی خلاف ورزی کرنے والے تھے جن کی تعداد 67 ہزار 754 تھی ۔ مملکت کی سرحد غیر قانونی طور پر عبور کرکے مملکت میں داخل ہونے والے گرفتار کئے گئے درانداز11 ہزار تھے جن میں سے 60 فیصد یمنی شہری اور 37 فیصد ایتھوپی باشندے جبکہ 3 فیصد کا تعلق مختلف قومیتوں سے تھا۔ تمام گرفتار شدگان کو مملکت کے قانون محنت اور اقامہ کے مطابق ڈیپورٹیشن سینٹر بھجوا دیا گیا جہا ں انکے خلاف کارروائی کر کے مرحلہ وار انہیں انکے ملکوں میں بھجوایا جارہا ہے ۔ تفتیشی کمیٹی کے ذرائع نے مزید کہا کہ گرفتار شدگان میں 576 ایسے افراد تھے جنہیں غیر قانونی طور پر مملکت کی سرحد پار کرتے ہوئے سرحدی محافظوں نے پکڑا ۔ اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پناہ اور روزگار مہیاکرنے پر 1511 افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ قانون کے مطابق ہر وہ شخص مجرم تصور کیا جاتا ہے جو غیر قانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت مہیا کرتا ہے اس حوالے سے 237 سعودیوں کو بھی گرفتار کیا گیا جو غیر قانونی تارکین کے سہولت کار تھے اور انہیں مختلف قسم کی پناہ دیئے ہوئے تھے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی نے گرفتار کئے جانے والے شہریوں میں سے 211 کے خلاف مقدمہ کی سماعت مکمل کرکے انہیں سزا دینے کے بعد رہا کر دیا جبکہ 26 شہریوں کے خلاف مقدمے کی سماعت جاری ہے ۔کمیٹی کے ذرائع نے مزید بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے غیر قانونی تارکین وطن میں سے 14ہزار 136 افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہیں جن میں 11 ہزار 958 مرد جبکہ 2178 خواتین شامل ہیں ۔ تحقیقاتی کمیٹی نے ایک لاکھ 46 ہزار 173 افراد کے خلاف جرمانے اور دیگر سزائیں سنا ئی ہیں ۔ ایک لاکھ 11 ہزار 699 غیر قانونی تارکین کے معاملات سفارتخانوں کو ارسال کئے ہیں تاکہ انکے ملکی قوانین کے تحت سفری دستاویزات مکمل کی جاسکیں۔ ایک لاکھ 96 ہزار 343 غیر قانونی تارکین جن کی سفری دستاویزات مکمل ہو چکی ہیں وہ اپنے ملک روانگی کےلئے باری کے انتظار میں ہیں ۔ واضح رہے مملکت میں غیرقانونی طور پر مقیم تارکین کو پناہ دینا بھی جرم ہے جس پرقید اورجرمانے کے علاوہ ملک بدر ی کی سزا دی جاتی ہے جبکہ قانون محنت کے مطابق اگر کوئی شخص اپنے کفیل کے علاوہ کسی دوسری جگہ کام کرتا ہوا پایا گیا تو اسے بھی گرفتار کرکے ملک بدر کیا جاتا ہے ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.