پاکستان سپر لیگ تھری کے دوسرے میچ میں بارش کا امکان

منگل 20 مارچ 2018 01:00

لاہور۔19 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ تھری کے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے دو میچز میں سے ایک میں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل تھری کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول دوسرے ایلمینیٹر میچ میں موسم کی مداخلت کا خدشہ ہے، دبئی میں ہونے والے کوالیفائر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کھانے والی کراچی کنگز کا مقابلہ 21 مارچ کو پہلے ایلمینیٹر میچ کی فاتح ٹیم سے ہونا ہے تاہم دوسرے ایلمینیٹر میچ میں موسم کی مداخلت کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق 20 مارچ کو لاہور میں ہلکے بادل چھائے رہیں گے تاہم بارش کا امکان نہیں ہے جب کہ 21 مارچ کو صبح اور شام کے اوقات میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس سے دوسرا میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔