پی ایس ایل تھری کے پلے آف میچز میں 6 ممالک کے 16 کرکٹرز شریک ہوں گے

منگل 20 مارچ 2018 01:00

لاہور۔19 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ کے قذافی اسٹیڈیم میں20اور 21مارچ کو ہونے والے دو پلے آف میچز میں 6 ممالک کے 16 غیر ملکی کرکٹرز شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کیون پیٹرسن اور شین واٹسن کی جگہ سری لنکا کے تھیسارا پریرا اور ویسٹ انڈیز کے جونسن چارلس کی خدمات مل چکی ہیں۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے یارک شائر کاؤنٹی کے بیٹسمین کوہلر، آسٹریلیا کے کرس گرین اور بنگلا دیش کے محمود اللہ بھی پشاور زلمی کے خلاف میچ کھیلنے کیلئے پاکستان آرہے ہیں۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے ہمراہ لیام ڈوسن، رکی ویسلز، کرس جورڈن، آندرے فلیچر اور تمیم اقبال میچ کھیلیں گے۔کراچی کنگز کو اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کے بعد لاہور میں بدھ کو ہونے والے ایلیمینیٹر میں جوئے ڈینلی، کولن انگرام، روی بوپارا، ٹائمل ملز اور ڈیوڈ ویزایکشن میں نظر آئیں گے۔اسلام آباد یونائیڈ کے کپتان الیکس ہیلز کی پاکستان آمد کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا جبکہ جے پی ڈومنی، لیوک رونچی سمیت دیگر کرکٹرز فائنل کیلئے 22 مارچ کی رات کراچی پہنچیں گے۔

متعلقہ عنوان :