ْ ٹی سی ایس حکام نے پی سی بی کو پی ایس ایل کے ٹکٹ آن لائن بلیک کیے جانے کی شکایت کردی

منگل 20 مارچ 2018 01:00

ْ ٹی سی ایس حکام نے پی سی بی کو پی ایس ایل کے ٹکٹ آن لائن بلیک کیے جانے ..
لاہور۔19 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) کراچی میں پاکستان سپر لیگ تھری کے فائنل کے ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت ہونے کی شکایات مل رہی ہیں جو کہ غیر قانونی طور پر ایک ویب سائٹ پر بیچے جارہے ہیں۔ٹی سی ایس حکام کے مطابق ٹکٹ آن لائن بلیک کیے جانے کی شکایت پی سی بی کو کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ویب سائٹ پر غیر قانونی طور پر کریڈٹ کارڈ کے زریعے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک ہزار روپے والا جنرل انکلوژر کا ٹکٹ 4900 روپے میں جبکہ حنیف محمد اور شعیب محمد انکلوژر کے ٹکًٹ 6050 روپے میں بیچے جارہے ہیں۔ویب سائٹ پر ماجد خان انکلوژر کے ٹکٹ کی فروخت 10 ہزار روپے میں کی جارہی ہے۔پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 25 مارچ کو کھیلا جائے گا۔مفت پاسز دینے کے سلسلہ میں کمی کردی گئی ہے۔