پاکستان نہ آنے والے کھلاڑیوں کو آئندہ ڈرافٹنگ میں شامل نہیں کیا جائے گا،سرفراز احمد

منگل 20 مارچ 2018 01:00

پاکستان نہ آنے والے کھلاڑیوں کو آئندہ ڈرافٹنگ میں شامل نہیں کیا جائے ..
لاہور۔19 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان نہ آنے والے کھلاڑیوں کو آئندہ ڈرافٹنگ میں شامل نہیں کیا جائے گا، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز کا کہنا تھا کہ وعدہ کر کے پاکستان نہ آنے والے انٹرنیشنل کرکٹرز نے نامناسب رویہ اختیار کیا۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی انہوں نے دیسی اور ولائتی بیویوں کے رویوں کا بھی ذکر کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ گورے اپنی بیویوں سے ڈرتے ہیں جبکہ یہاں بیویاں ہمیں دباؤ میں رکھتی ہیں۔ غیر ملکی سٹار کرکٹرز کے دوسری بار پاکستان نہ آنے پر کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ آئندہ انہیں ڈرافٹنگ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :