جمعیت علماء پاکستان اور جانثاران تاجدار ختم نبوت ضلع چنیوٹ کا تعزیتی اجلاس

پیر 19 مارچ 2018 23:30

چنیوٹ ۔19 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) : جمعیت علمائے پاکستان اور جانثاران تاجدار ختم نبوت ضلع چنیوٹ کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت پیر سید محمد طاہر شاہ ہمدانی منعقد ہوا ، جس میں سکندر حیات گولڑوی، مولانا سیف اللہ سیالوی، مولانا غلام عباس قادری، سید عاطف شفیق ، قاری انعام الہٰی سیالوی ، محمد حبیب قادری ، علامہ امتیاز احمد حقانی ،قاری روشن ضمیر مدنی و دیگر علما کرام و مشائخ عظام نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممتاز عالم دین اور روحانی پیشوا جمعیت علما ئے آزاد کشمیر کے صدر صاحبزادہ عتیق الرحمن فیض پوری کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاکبھی پر نہیں ہو سکتا علماء کرام نے ان کی رحلت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم مولاناشاہ احمد نورانی صدیقی ، مجاہد ملت مولانا عبدالستار نیازی ، صاحبزادہ حاجی فضل کریم رضوی کے ساتھیوں میں سے تھے مرحوم نے تمام عمر اندرون و بیرون ممالک میں تحریک نظام مصطفی و تحریک ختم نبوت میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا جو اہل سنت کیلئے بہت بڑا سانحہ ہے جس کی وجہ سے ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے ملک پاکستان ایک جید عالم دین سے محروم ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :