اسلامیہ کالج گرائونڈ میں پانچ روزہ سپورٹس گالا شروع

پیر 19 مارچ 2018 23:30

چنیوٹ ۔19 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) ریسکیو1122چنیوٹ کے زیر اہتمام اسلامیہ کالج گرائونڈ میں پانچ روزہ سپورٹس گالا شروع ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ میں سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میڈیم طاہرہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف کھیلیں انسان کی ذہنی و جسمانی صحت کیلئے بے حدضروری ہے ریسکیو دن رات مختلف حادثات میں لوگوں کی مدد کرتے ہیں ان کا جسمانی او ر ذہنی طور پر صحت مند ہونا بہت ضروری ہے اسی لئے ریسکیواہلکاروں کیلئے سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا ہے یہ سپورٹس گالا 23مارچ تک جاری رہے گا جس میں ضلع بھر رسہ کشی، لانگ جمپ کے مقابلے ہونگے ان کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو کا ادارہ انسانیت کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہے ریسکیو اہلکار دن رات محنت کر کے اپنے ادارے کا نام روشن کر رہے ہیں۔