کٹڑا بچائو اور کٹڑا فربہ سکیم کے تحت چیکس تقسیم کرنے کی تقریب آج ہوگی

پیر 19 مارچ 2018 23:30

فیصل آباد ۔19 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام کٹڑا بچائو اور کٹڑا فربہ سکیم کے تحت ضلع چنیوٹ کے فارمرز میں اعزازی چیکس تقسیم کرنے کی تقریب آج منگل 20 مارچ کو گیارہ بجے دن ٹی ایم اے کمپلیکس چنیوٹ میں ہو گی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ایوب خاں اس موقع پر مہمان خصوصی ہونگے ۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے بتایا کہ سکیم کا مقصد فارمرز کی حوصلہ افزائی کرکے گوشت کی پیداوار میں اضافہ اور لوگوں میں جانور پالنے کا شوق پیدا کرنا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ کٹڑا فربہ سکیم کے تحت فارمرز کو فی کٹا 4 روپے جبکہ کٹڑا بچائو سکیم کے تحت فارمرز کو فی کس کٹڑا 6500 روپے اعزازیہ دیا جارہا ہے ۔