کمشنرکا یونیورسٹی آف جھنگ کا دورہ

پیر 19 مارچ 2018 23:30

فیصل آباد ۔19 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) ڈویژنل کمشنر مومن آغا نے یونیورسٹی آف جھنگ کے انتظامی و دیگر امور کا جائزہ لینے کے لئے جھنگ کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرجھنگ مدثر ریاض ملک ‘ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن مہر شفقت الله مشتاق ‘ رجسٹرار یونیورسٹی آف جھنگ پروفیسر حق نواز سپرا ‘ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شریف خاں ‘پرنسپل غزالی کالج پروفیسرمنیف ظفر خاں ‘ اسسٹنٹ کمشنر جھنگ شاہد جوئیہ اور ایکسیئن بلڈنگز ندیم احمد و دیگر اس موقع پر موجود تھے ۔

ڈویژنل کمشنر نے یونیورسٹی آف جھنگ کے تدریسی کام کو آگے بڑھانے کے لئے غزالی کالج کا معائنہ کرکے ضروری انتظامی امور چیک کئے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عارضی کلاسز کے اجراء کے لئے تمام تر اقدامات کو آگے بڑھایا جائے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ غزالی کالج میں یونیورسٹی کی کلاسز کے لئے تزئین و آرائش و دیگر امور جلد مکمل کرنے کے لئے اقدامات کریں ۔