سٹریٹ کرائم میںملوث "پرویزمسیح عرف پیجی " گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

پیر 19 مارچ 2018 23:30

فیصل آباد ۔19 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) فیصل آباد پولیس نے سٹریٹ کرائم میںملوث "پرویزمسیح عرف پیجی " گینگ کے سرغنہ کوساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ منصورآباد نے پولیس ملازمان کے ہمراہ ملک پورموڑکشمیر چوک پر چھاپہ مار کرسٹریٹ کرائم میںملوث "پرویزمسیح عرف پیجی "گینگ کے سرغنہ کوساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سی02 عدد پسٹل برآمد کر کے مقدمہ منصور آباد میں درج کر لیا گیا۔ملزمان سرکل سرگودھاروڈ،سرکل نشاط آباداورسرکل پیپلز کالونی کے گردونواح میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔