چار شراب فروش گرفتاربھاری مقدار میں شراب برآمد

پیر 19 مارچ 2018 23:30

فیصل آباد ۔19 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) فیصل آباد پولیس نے چار شراب فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی ۔ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابقتھانہ لنڈیانوالہ پولیس نی654/5 پرچھاپہ مار کر ملزم پرویزمسیح کو گرفتارکرکے قبضہ سی30لیٹر شراب برآمد کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ اور 631گ ب پرچھاپہ مار کر ملزم احسان کو گرفتار کر کے قبضہ سی25لیٹر شراب برآمدکرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ لنڈیانوالہ میں درج کرلیا۔

تھانہ ساندل بارپولیس نے نڑوالا بنگلہ پرچھاپہ مار کر ملزم تنویر مسیح کو گرفتارکرکے قبضہ سی25لیٹر شراب برآمد کر لی، ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ ساندل بارمیں درج کرلیاگیا۔تھانہ صدر تاندلیانوالہ پولیس نے 409گ ب پرچھاپہ مار کر ملزم ظفر اقبال کو گرفتارکرکے قبضہ سی25 لیٹر شراب برآمد کر لی، ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ صدر تاندلیانوالہ میں درج کرلیاگیا ۔