چوبیس گھنٹوں کے دوران24مجرم و اشتہاری گرفتار کئے گئے ،ترجمان پولیس

پیر 19 مارچ 2018 23:30

فیصل آباد ۔19 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران24مجرم و اشتہاری گرفتارکرلئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان فیصل آباد پولیس انسپکٹر عامر وحید کے مطابق فیصل آبادپولیس نے ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میںگزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں24مجرم و اشتہاری گرفتار کئے گئے ہیںجن میں02اے کیٹگری،22بی کیٹگری کوگرفتارکیا جبکہ 14 ٹارگٹ افینڈرز بھی گرفتار کئے جانیوالوں میںشامل ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں09عدد پسٹل،02عدد بندوققبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں\ترجمان نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں145لیٹر شراب برآمدکرتی ہوئے ملزمان گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلئے اور ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :