گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں یوم پاکستان کے سلسلے میں تقریبات کا انعقاد

پیر 19 مارچ 2018 23:30

فیصل آباد ۔19 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افئیرز ، نیکسزلائنز کلب، شعبہ باٹنی اور انگلش کے باہمی اشتراک سے یوم پاکستان کے سلسلے میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ جن کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کی ۔جن میں طالبات کی طرف سے ملی نغمے،انگلش و اردو تقاریر، یوم پاکستان کے حوالے سے ٹیبلو اور ڈاکومنٹریز پیش کی گئیں۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو قومی نظریہ کی بنیاد پر پاکستان حاصل کیا گیا جس کے لئے ہمارے آبائو اجداد نے بے پناہ قربانیاں دیںاور اپنے خون کا نذرانہ دے کر ہمیں آزادی کا تحفہ دیا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر، شام اور برما آج بھی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اس لئے آزادی کی قدرو قیمت کو پہچانیں اور اپنے ملک کی خدمت اور حفاظت کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے ہوئے کہا ہمارے ملک کی آبادی50%سے زائد خواتین پر مشتعمل ہے اس لئے بحیثیت خواتین ہمیں اپنے ملک کی تعمیر و ترقی میںفعال شہری کے طور پر حصہ ڈالنا ہے تا کہ ملک دن دوگنی ترقی کر کے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو سکے۔ انہوں نے نیکسز لائنز کلب کے اراکین کے ہمراہ کرکٹ گرونڈ میں پودے بھی لگائے اور طالبات اور فکلیٹی ممبران کو بھی اپنے گھر اور شہر میں پودے لگانے کی تلقین کی تاکہ زیادہ سے زیادہ درخت اور پودے لگا کر ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تغیر سے بچنے کے ساتھ ساتھ ملک کو سر سبز وشاداب اور خوبصورت بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :